ملتان(آئی این پی)ریٹائرڈ ہونے والے آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کی ملک وقوم اور افواج پاکستان کیلئے دی گئی خدمات پرسینئرصحافی ندیم نظرکی کتاب”عہدراحیل شریف”منظرعام پرآگئی۔افواج پاکستان اور شہداء4 کے تاریخ سازکارناموں پر مشتمل خوبصورت ٹائٹل کیساتھ میں جنرل (ر)راحیل شریف کے تین سالہ عہد میں ملک وقوم کیلئے دی گئی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
کتاب میں افواجِ پاکستان شہداء4 افواج پاکستان خصوصاً جنرل راحیل شریف کے کارناموں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب افواجِ پاکستان پر ایک تاریخ ساز دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ کتاب میں ’’ضربِ عضب‘‘ کی کامیابی‘ رینجرز کا شان دار کارنامے‘ کراچی میں امن بحال کیسے ہوا؟ عالمی امن میں افواجِ پاکستان کا کیا رول ہے؟‘ عالمِ اسلام کی محافظ پاک فوج ہی کیوں ہے؟ ‘ افواجِ پاکستان نے ہزاروں زلزلہ زدگان کو کیسے بچایا؟ سانحہ APSپشاور کے شہداء4 بچوں کو خراجِ عقیدت ‘ چونڈہ سیکٹر بھارتی ٹینکوں کا قبرستان کیسے بنا؟
افواجِ پاکستان نے تھر کے معصوم لوگوں کو کیسے بچایا؟ بلوچستان میں افواجِ پاکستان نے امن کیسے بحال کیا؟ کیا افواجِ پاکستان عالمِ اسلام کی قیادت کرسکتی ہے؟ وطنِ عزیز میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کا عزم‘ جیسے عنوانات کے تحت تحریریں شامل ہیں۔یہ کتاب دیدہ زیب ٹائٹل کے ساتھ علامہ عبدالستار عاصم چیئرمین قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل نے شائع کی ہے۔کتاب میں یوسف عالمگیرین ایڈیٹر ہلال‘ ضیاء4 شاہد‘ جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ سابق چیف آف آرمی سٹاف‘ جنرل (ر) غلام مصطفی‘ جبار مرزا‘ پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نیازی‘ جمیل اطہر قاضی‘ ایثار رانا‘ علامہ عبدالستار عاصم‘ محمد تزئین اختر‘ شہزاد فراموش کی آراء4 شامل ہیں۔ کتاب قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل۔یثرب کالونی بنک سٹاپ والٹن روڈ لاہور چھائونی سے منگوائی جاسکتی ہے۔