اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر کالم نویس اور تجزیہ نگار ضیاء شاہد نے اپنے کالم میں لکھاکہ ’پرویزمشرف کا دو رتھا ، مشرف کے چیف ایگزیکٹو بننے کے بعد راحیل شریف بطور لیفٹیننٹ کرنل سیالکوٹ میں دوسری مرتبہ تعینات ہوئے اور 26فرنٹیئرفورس کی کمان ملی ،کورکمانڈر گوجرانوالہ کے بااعتماد ماتحت تھے اوراسی زمانے میں ایمن آباد میں ایک جعلی پیر کا عروج تھا، اس بہروپیے نے عامل کا سوانگ رچاکرعوام کی ایک کثیر تعداد کواپنے سحر میں جکڑ رکھاتھااور اسے سیاسی پشت پناہی بھی حاصل تھی ،اس بہروپیے کی اخلا ق باختہ سرگرمیاں جاری تھیں اور مذموم مقاصد کے لیے خواتین کا استحصال کرنے سے بھی نہیں چوکتا تھا۔
عوامی شکایت پر لیفٹیننٹ کرنل راحیل شریف نے اس جعلی پیر کو چہرہ نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ اس کی علاقہ بدری کو یقینی بنایا ، اس جعلی پیر کے حلقہ ارادت کا بھی کافی دباؤ تھا لیکن راحیل شریف نے ثابت کیا کہ وہ ضعیف الاعتقاد ہیں اور نہ ہی کسی جعلی پیر کی بددعا سے خائف ہیں‘۔