اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے تمام سرکاری اداروں میں جس طرح ملازمین کومراعات حاصل ہیں اسی طرح پاکستان آرمی بھی دیگراداروں کی طرح پاکستان کی حفاظت کانگہبان سب سے بڑاادارہ ہے اورپاکستانی فوج میں بھی سروس، رینک اور مدتِ ملازمت کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران اور جوانوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف سہولیات آئین کے مطابق دی جاتی ہیں۔پاک فوج میں جس طرح دوسرے فوجی افسران کومراعات کی جاتی رہیں ہیں اسی طرح پاک فوج کے پیرکے روزسبکدوش ہونے والے دواعلی فوجی افسران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی دیگر سرکاری ملازمین کی طرح مراعات دی جائیں گی جن میں پینشن اوطبی مراعات دی جائیں گی جبکہ طبی مراعات کے لئے پاک فوج میں علاج معالجے کےلئے کسی عہدے کی کوئی قید نہیں ہے بلکہ یہ مراعات پاک فوج کے ایک سپاہی سے لیکرایک اعلی فوجی افسرتک ایک ہیں ۔
پاک فوج کے سربراہ اورجوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیرمین کوملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد زندگی بھرتین ذاتی ملازم دیئے جاتے ہیں جن میں ایک ذاتی اسٹنٹ ،آپریٹراورڈرائیورشامل ہیں جبکہ ایک پلاٹ بھی ذاتی مکان کی تعمیرکےلئے دیاجاتاہے جبکہ ان کودیاگیاسرکاری پاسپورٹ ان کی زندگی بھرکےلئے ہوتاہے ۔پینشن اور طبی سہولیات ان مراعات کا لازمی حصہ ہیں لیکن پاکستانی فوج میں علاج معالجے کے لیے عہدے کی کوئی قید بھی نہیں۔پاک فوج کے ریٹائرڈہونے والے افسران پردوسال تک انٹرویودینے کی پابندی ہوتی ہے تاہم اس مدت کے دوران جی ایچ کیوسے اجازت کے بعد بھی اعلی افسران بھی انٹرویودے سکتے ہیں اس کے بارےمیں پاک فوج کے ایک سابق ایجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ‘عام طور پر فور سٹار جنرلز کو عمر بھر کے لیے سکیورٹی نہیں دی جاتی۔ تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد جب تک انٹیلی جنس ادارے کلیئرنس نہ دیں، ان کوفوج کے کمانڈوزکی سکیورٹی ملتی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ ‘ملک میں رائج قوانین کے تحت تمام فوجی اور سول سرکاری افسران کی طرح فور سٹار جنرلز کو بھی ایک پلاٹ لیز پر دیا جاتا ہے جہاں وہ گھر تعمیر کر سکتے ہیں اور یہ عموماً 16 سو گز کا ہوتاہے اوراسی طرح جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی دیگر سرکاری ملازمین کی طرح مراعات دی جائیں گی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنا یہ پلاٹ پہلےہی شہداء فنڈ کے لیے وقف کر چکے ہیںاوریہی سہولتیں ملک کے تمام وزرائے اعظم اوراعلی سول افسران کوبھی قوائد کے مطابق حاصل ہیں اورپاک فوج کے فور سٹار جنرلز کو پرسبکدوش ہونے کے بعد بیرون ملک جانے پرکوئی پابندی عائد نہیں اورمرضی سے بیرون ملک جاسکتے ہیں ۔
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاک آرمی کی خدمات کے صلے میں ملنے والا پلاٹ کس کے نام کر چکے ہیں ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی



















































