اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے اثاثوں کے بارے میں حیرت انگیزانکشاف ہواہے ۔جنرل راحیل شریف کی تین سالہ مدت ملازمت بطورآرمی چیف کےدوران ان کے اثاثوں میں اضافے کے بجائے کمی ہوئی ہے ۔جنر ل راحیل شریف کے کوئی بینک اکائونٹس نہیں ہیں صرف بینک اکائونٹ ہے جس سے وہ تنخواہ وصول کرتے ہیں جبکہ ان کوجوپلاٹ پاک فوج کی طرف سے خدمات کے عوض ملاتھاوہ بھی انہوں نے پاک فو ج کی شہدافائونڈیشن کو وقف کردیاہے ۔
باوثوق ذرائع نے بتایاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئی نئی جائیدادنہیں بنائی ۔آرمی چیف کے پاس اس وقت اپنے والد کی موروثی جائیدادکے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ آرمی چیف کوریٹائرمنٹ کے بعد تین ذاتی ملازم ملتے ہیں اورپنیشن ملتی ہے اورسکیورٹی خدشات کے باعث اس کوپاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوزحفاظت فراہم کرتے ہیں ۔