راولپنڈی (آئی این پی)کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو جی ایچ کیو میں چیف آف سٹاف اور انکی جگہ ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا، آئندہ چند روز میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تقرریاں اور تبادلے کریں گے۔ذرائع کے مطابق کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو جی ایچ کیو میں چیف آف سٹاف اور انکی جگہ ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے ۔جنرل زبیر حیات کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں نئے آرمی چیف جنرل باجوہ مزید تقرریاں اور تبادلے بھی کریں گے ۔جنرل قمر جاوید باجووہ کے آرمی چیف بننے کے بعد انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلوئیشن کے خالی ہونے والا عہدے پر بھی تعیناتی کی جائے گی ۔
کمانڈر سندرن کمانڈ اور 12 کور کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کو چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی نے بتایاہے کہ عسکری ذرائع کے مطابق بارویں کور کوئٹہ اور سندرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کو چیف آف جنرل اسٹاف (جی سی ایس) تعینات کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملٹری سیکریٹری شاہد بیگ مرزا کو عامر ریاض کی جگہ کور کمانڈر سندرن کا کمانڈر بنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسے قبل ملٹری سیکریٹری لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا (ہلال امتیاز، ملٹری) پنجاب رجمنٹ میں کرنل کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔