منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تین لاکھ افراد کا لشکر،پاکستان کو اصل خطرہ بھارت سے نہیں بلکہ۔۔۔! سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے خطرناک انتباہ کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) جنرل (ر) مر زا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ بھارت سے بڑی جنگ کا خطر ہ نہیں‘ داعش‘ سیکولر طبقات اور اسلام پسندو میں نظر یاتی تصادم اصل خطرہ ہیں ‘بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کر کے خود مزید مشکل میں پھنس جائیگااور ٹکر ے ٹکرے ہوجا ئیگااور بھارت میں خالصتان سمیت علیحدگی کی 10تحر یکیں زوپکڑ لیں گی‘

بھارت چاہتا ہے پاکستان کو خوفزدہ کیا جائے تاکہ وہ کشمیر بھول جائے مگر ایسا کبھی نہیں ہوسکتا‘پاک افواج بھارت کو بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے حکومت کا رویہ نر م ہے وہ سفارتی مذمت سے اس کا حل نکالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ بھارت سے بڑی جنگ کا خطر ہ نہیں ہے لیکن پاکستان کو دوبڑے خطرات لاحق جسکی نشاندہی ترکی کے صدر نے بھی کی ہے کہ پہلا خطرہ داعش کا ہے جو افغانستان میں بڑھتا جا رہا ہے اس کو مغربی ممالک ہوا دے رہے ہیں جبکہ دوسر ا خطرہ سیکولر طبقات اور اسلام پسندو میں نظر یاتی تصادم ہے جسکی وجہ سے قوم دو حصوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے ہمیں اس بارے میں غور وفکر کر نے کی ضرورت ہے

۔ انہوں نے کہا کہ سوات ‘دیر ‘باجوڑ او ر وزستان سے بھاگ کر افغانستان جانیوالے تین لاکھ قبائلیوں کی ایک بڑی تعداد داعش میں شامل ہو گئی ہے جن کو نہ صرف بھارت کی ’’را ‘‘بلکہ موساد اور سی آئی اے پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے اور انکو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…