جنرل راحیل شریف پرکشمیری عوام کوفخر،وزیراعظم نے بھارت کوکھری کھری سنادیں 

27  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلا م آباد(راجہ رئیس احمدخان )وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ دشمن ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنا نا چاہتا ہے جبکہ کچھ لوگ پانامہ لیکس کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں ۔ میڈیا کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چاہیے ۔ملکی سلامتی سے آگے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔ افسوس کی بات ہے کہ لوگ نیوز چینلز پر تفریح تلاش کرتے ہیں ۔ کشمیری تھکنے والی قوم نہیں ۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر دہشتگردی کررہا ہے ۔ پاکستان اور کشمیر ایک ہیں ہمیں آپس میں کوئی الگ نہیں کر سکتا۔ جنرل راحیل شریف کی ملک کےلئے خدما ت پر سرینگر سے لے کر مظفرآباد تک کے کشمیریوں کو فخرہے ۔

راحیل شریف نے ملک کے اندر اور باہر سیکورٹی چیلنجز کا جس انداز سے مقابلہ کیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان کے اندر آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹی ۔مسلح افواج پاکستان کشمیر یوں کی جان ومال اور عزتوں کی محافظ جبکہ ہندوستانی ناپاک افواج ان کی توہین کررہی ہے۔ ہمار ا جینا مرنام، ہمارے تمام قدرتی راستے اور دریاؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہے اسی لیے مرد درویش حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے کشمیرکو پاکستان کی شہہ رگ کہا تھایہ اگر دشمن کے قبضہ میں ہے تو پاکستان کےلئے شدید مشکلات رہیں گی ۔ کشمیری کسی صورت ہندوستان کو مقبوضہ کشمیر میں نہیں رہنے دیں گے۔

ہندوستان کشمیر میں نان اسٹیٹ ایکٹر ہے جسکا کشمیر سے کوئی لینا دینا نہیں۔ پاکستانی وکلاءبرادری کی کشمیرکاز کےلئے خدمات لائق تحسین ہیں ۔پاکستان کے اندر بسنے والے لوگ پیدائشی پاکستانی جبکہ ہم اپنی مرضی اور منشاءکے مطابق پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے بار کے اراکین کے اعزاز میں اپنی جانب سے دئیے گئے عشائیے اور مختلف وفود سے بات کرتے کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے ایک جمہوری طور پر مستحکم پاکستان ناگزیر ہے ۔ یہ ملک انارکی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عوامی رائے کو مقدم اور مقدس سمجھا جانا چاہیے۔ قانون سے کوئی بھی شخص بالا تر نہیں ۔ وکلاءنے پاکستان کے اندر جمہوریت کے استحکام ، عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کی حفاظت کےلئے تاریخ ساز جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے وکلاءکے درمیان رابطے اشد ضروری ہیں ، حکومت آزاد کشمیر اس حوالہ سے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر گزشتہ 08سالوں میں جمہوریت مستحکم ہوئی ہے ۔

جنرل راحیل شریف کی خدمات پر انہیں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیریوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے ملکی سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر دشنموں کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ پاکستان کی تاریخ کے اندر ان جیسے نام انگلیوں پرگنے جا سکتے ہیں جنہوں نے اجتماعی مفاد اور عوام رائے عامہ کو بلڈوز کرنے کے بجائے ہمیشہ اس کی پاسدای کی ۔ جنرل راحیل شریف کا دور پاکستان کے عسکری تاریخ کے سنہری ادوار میں شمار ہوگا۔ ان کی خدمات کا اعتراف پورا پاکستان بلا شرکت غیر دل کھول کر جس والہانہ انداز سے کررہا ہے وہ ان کے پیشرؤں سمیت ہم سب کےلئے مشعل راہ ہے۔اس موقع پر صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان ایک کردار کا نام ہیں انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور جرات کے ساتھ عوامی حقوق کی جس انداز سے ترجمانی کی اس سے یہ وکلاءمیں بہت مقبول ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…