جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت یاد رکھے پاکستان آنیوالے دریاؤں میں پانی نہیں آئے گا تو پھر خون بہے گا،اعلان جنگ ہوگیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مودی سرکار یاد رکھے! دریاؤں میں پانی نہیں آئے گا تو پھر خون بہے گا،پاکستانی قوم انڈیا کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گی، بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو کشمیر ڈیموں سمیت پاکستان کا حصہ بنے گا، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی، تحریک آزادی کے کامیاب ہونے سے بھارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا،سی پیک منصوبے کی کامیابی کے بعد دنیا کامنظرنامہ تیزی سے تبدیل ہورہاہے ،پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والے آج خود شکست و ریخت سے دوچار ہو رہے ہیں، کشمیر ،فلسطین ،برما اورشام میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہاہے ۔ وہ چک شہداء ملکھانوالہ فیصل آباد میں 14ویں سالانہ غلبہ اسلام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا سیف اللہ خالد، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف،مولانا محمد شمشاد سلفی، فیاض احمد،مفتی محمد قاسم،، علی عمران شاہین،مولانا بشیر احمد خاکی،سلیم اعظم بلوچ،ڈاکٹرظفر اقبال چیمہ،حافظ بنیامین عابد ،رضوان محمود، قاری عبدالشکورو دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر مقامی سیاسی ومذہبی شخصیات، علماء، تاجر، وکلاء اورطلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد موجود تھے۔

جماعۃالدعوۃ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہر شخص کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی۔جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پانی بند کرنے کا بیان سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔حکومت پاکستان کو بھارتی دھمکیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے اور اس کے دہشت گردانہ کردار کو دنیا پر بے نقاب کرنا چاہیے۔ انڈیا کی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ دنیا میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ کشمیری آج ببانگ دہل کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر کشمیری غاصب بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود پاکستانی پرچم اٹھائے نظر آتا ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا ۔نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اسلام وپاکستان دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جنگیں صرف اسلحہ سے نہیں لڑی جاتیں ۔ دشمن کی تدبیروں کو سمجھتے ہوئے ان کی سازشوں کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے۔کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ سے عام شہری نشانہ بن رہے ہیں ۔مظلوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آزادی کشمیر کی منزل قریب ہے۔ بھارت سرکار کی طرف سے حقوق انسانی کی پامالیوں کی وجہ سے ہندوستان میں علیحدگی کی تحریکیں منظم ہو رہی ہیں۔ حیدر آباد دکن، گورداس پور، جونا گڑھ اور کشمیر سمیت کئی علاقوں پر بھارت کا ناجائز قبضہ ہے۔

\انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کو روکنا ہوگا۔نہتے شہریوں ،بسوں اور ایمبولینسوں پر حملہ کرنا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت کوئی معمولی معاملہ نہیں‘ ان ملاقاتوں سے اسلام دشمن طاقتوں کا اتحاد کھل کر سامنے آ رہا ہے۔امریکہ و اسرائیل کے بھارت سے معاہدوں کا اصل ہدف پاکستان ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکیوں کی جیسے جیسے اسلام کے خلاف شدت بڑھے گی اس کے ساتھ ساتھ اسلام مزید ابھرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے امریکی نظاموں کے بکھرنے کی ابتدا ہوچکی ہے ۔جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں امریکہ شکست کھا چکا۔ یورپی یونین ٹوٹ رہی ہے اورامریکہ کی ریاستیں علیحدگی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔34 مسلم ملک اتحاد کی لڑی میں پروئے جا چکے ہیں۔اتحادویکجہتی کے بغیر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ ممکن نہیں ہے۔ جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف ، مولانا شمشاد سلفی، فیاض احمد و دیگر نے کہاکہ جماعۃ الدعوہ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ زخمی ہونے والوں کو ریسکیوبھی کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ برما میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔نہتے مسلمانوں کو جلایا اور ہجرت پر مجبور کیا جارہا ہے۔شام کے حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ لوگ اپنی جائیدادیں وقیمتی چیزیں فروخت کرکے ایک وقت کا کھانا خرید رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب کا دینی فریضہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…