اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار کی مدت ملازمت ختم ہونے کو ہے اور جنرل راحیل شریف کی الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز ان کے اعزاز میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے وزیر اعظم ہائوس میں عشائیہ دیا گیا جس میں مہمانوں کیلئے موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کو یہ موسیقی اتنی پسند آئی کہ تعریف کرنے کیلئے وہ دھنیں بجانے والے کے پاس پہنچ گئے اور موسیقاروں کی خوب تعریف کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیہ میں مہمانوں کی تواضع کیلئے بہت سے لوازمات موجود تھے جن میں روسٹ لیمب ، بیچوان چکن، مشروم، مٹن پلائو،قومہ جبکہ میٹھے میں حلوے سمیت تین ڈشز شامل تھیں۔
عشایئے کے دوران موسیقی کا بھی بھرپور اہتمام کیا گیا تھا اور کھانے کے دوران مدھر دھنیں مہمانوں کے کانوں میں رس گھولتی رہیں۔ عشائیہ میں مختلف دھنیں بجائی گئیں جن میں نعتیہ کلام تاجدار حرم، آج جانے کی ضد نہ کرو، میریا ڈھول سپاہیا اورچاندنی راتیں مہمانوں کو محظوظ کرتی رہیں۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو یہ دھنیں اتنی زیادہ پسند آئیں کہ دونوں ہی دھنیں بجانے والے کے پاس گئے اور اس کی تعریف کی۔ عشائیے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے تمام مہمانوں کو مصافحہ کرکے خود رخصت کیا۔
عشائیے کے دوران راحیل شریف اور نواز شریف کی ایک شخص کی تعریف۔۔ وہ کون تھا ؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں