لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے لاہور کی بادشاہی مسجد کا دورہ کیاہے ایک نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے لاہور کی بادشاہی مسجد کا دورہ کیاہے اور علامہ اقبال کے مزار پر بھی حاضری دی۔جبکہ اس سے قبل برطانوی وزیرخارجہ نے لاہور کی جی سی یونیورسٹی میں خطاب بھی کیا ۔
اس موقع پرانہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں،پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہترہے۔بورس جانس نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے، جنوبی ایشیا میں پاکستان دل کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک سےپاکستان کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حیثیت اب ایک جنکشن جیسی ہوگئی ہے،کراچی سنگاپور،ہانگ کانگ کی طرح معاشی مرکزبن سکتاہے،معاشی کامیابی کیلئے فری ٹریڈ بہت ضروری ہے تاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو۔