ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی جارحیت کے خلاف حافظ سعید ساتھیوں سمیت میدان میں آگئے ،مودی سرکارکوسخت پیغام دیدیاگیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/سیالکوٹ/گوجرانوالہ/ کراچی/ حیدر آباد/ کوئٹہ /پشاور (آئی این پی) جماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پر کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک گیر یوم احتجاج کے دوران لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، کراچی، حیدر آباد ، کوئٹہ اور پشاور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں مظاہروں اور ریلیوں کے دوران ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جگہ جگہ بھارتی جھنڈے نذر آتش کئے گئے اور انڈیا کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں سب سے بڑا مظاہرہ چوبرجی چوک میں کیا گیا۔سیالکوٹ میں جماعۃالدعوۃ کی طرف سے بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کیلئے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان بھی بھجوایا گیا۔ مختلف شہروں میں کنٹرول لائن بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ حافظ محمد سعید، عبدالرحمن مکی، مولاناا میر حمزہ،حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالرؤف و دیگر نے کہاہے کہ بھارت بیرونی قوتوں کی شہ پر کنٹرول لائن پر جنگ کی آگ بھڑکا رہا ہے۔ پاکستانی قوم 1965ء کی طرح انڈیاکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیا رہے۔شہری آبادیوں اور ٹرانسپورٹ پر فائرنگ کر کے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے دوران بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر مسافربس ،ایمبولینس اور شہری آبادیوں پر فائرنگ کے نتیجہ میں پاکستانیوں کی شہادت کے تذکرہ پر زبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور شرکاء کی طرف سے بھارت سرکار کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہروں اور ریلیوں میں طلباء، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کو موضوع بنایا گیااور کنٹرول لائن پر ہندوستانی جارحیت کیخلاف مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔ اسی طرح نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے ‘ شہر شہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی جاتی رہیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعۃالدعوۃ لاہور کے زیر اہتمام چوبرجی چوک میں ہونیو الے احتجاجی مظاہرہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کیخلاف تحریریں درج تھیں۔

مظاہرہ سے جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرؤف،ابوالہاشم ربانی،نعمان یحییٰ ایڈووکیٹ، صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، علی عمران شاہین ،حبیب الرحمن ودیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن پر بسوں اور ایمبولینسوں پر فائرنگ کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان کو بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں اور اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ جماعۃالدعوۃ کی طرف سے مرکز ام القریٰ حاجی پورہ روڈنزد کوٹھی سکول سیالکوٹ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان روانہ کیا جس میں سینکڑوں خاندانوں کیلئے راشن پیک، بستر، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے نماز جمعہ کے اجتماع اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کو کنٹرول لائن پر بھارتی حملے روکنے کیلئے انڈیا کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتی ہے کہ اس تحریک کے پیچھے پاکستان ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کشمیریوں کی تحریک ان کی اپنی ہے۔برہان وانی کی شہادت کے بعد تو اس تحریک نے بہت زیادہ قوت پکڑی ہے۔ پورے کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں اور چھوٹے چھوٹے بچے بھارتی فوج پر پتھراؤ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارتی پروپیگنڈا کا بھرپور انداز میں جواب دیے۔ اپنی وزارت خارجہ اور سفارتی ڈیسک کو متحرک کرے اور ہندوستان کی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کرے۔ انڈیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور وہ اپنی اسی ناکامی کو چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پر بسوں اور ایمبولینسوں تک کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں کیلئے راشن ودیگر اشیائے ضروریہ بھجوادیں۔

سیالکوٹ کی طرح دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان بھجوائیں گے اور متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔کشمیریوں کی تحریک ان کی اپنی ہے۔ بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا۔ کشمیر کی آزادی کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیر اس وقت بہت بڑا مسئلہ ہے۔ مظلوم کشمیر ی پاکستان سے ملنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی حکمران غفلت کا شکار ہیں۔ میں نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا کہ آپ ہندوؤں سے دوستی پر مبنی پالیسیاں چھوڑ کر کشمیریوں کی مدد کیلئے کھڑے ہوجائیں اللہ تعالیٰ آپ کی مدد کرے گا اور کشمیریوں کی غاصب بھارت سے جان چھوٹ جائے گی۔ ہم یہ دعوت دیتے رہیں گے۔ ہم مظلوم کشمیریوں کی مدد فرض سمجھتے ہیں۔ اگر یہ حکومتیں اپنی ذمہ داری ادا نہیں کریں گی پھر بھی اللہ ان قربانیوں کو ضائع نہیں کرے گا اور کشمیریوں کو آزادی ضرور دے گا۔جماعۃالدعوۃ کی طرف سے اسلام آباد کے آئی ایٹ مرکز میں بڑا احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس سے دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، شفیق الرحمن اور کاشف چوہدری نے خطاب کیا۔ عبدالرحمن مکی و دیگر نے کہاکہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔ کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر کبھی سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کئے جاتے ہیں توکبھی شہری آبادیوں، بسوں اور ایمبولینسوں پر فائرنگ کر کے نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بزدل بھارتی اہلکار پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ پر مورچے چھوڑ کر بھاگتے ہیں اور پسپائی کا شکار ہو کر ایسی مذموم حرکتیں کی جارہی ہیں۔راولپنڈی میں جماعۃالدعوۃ کی طرف سے لیاقت باغ چوک مری روڈ پر ا حتجاجی مظاہرہ سے مولانا عبدالرحمن، ابوطلحہ، پیر عبدالرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔اس دوران شرکاء نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

ملتان میں جماعۃالدعوۃ نے چوک کچہری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما ابو معاذ عمران، میاں محمد سہیل ودیگر نے خطاب کیا۔مظاہرین نے بھارتی ترنگا بھی جلایا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ جماعۃالدعوۃ کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں یوم احتجاج منایا گیا اور ہر شہر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ جماعۃالدعوۃ کی طرف سے فیصل آباد میں ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما انجینئر نوید قمر ، فیاض احمد و دیگر نے خطاب کیا۔ بعد ازاں انجینئر نوید قمر نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی اد ا کی۔ کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سفاری پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کے اختتام پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے جماعۃالدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی ، قاری محمد امجد، محمد عمران بھٹی، مولانا مجیب الرحمن ضامرانی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزدل بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ مودی سرکار کو منہ تو ڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔کراچی میں پریس کلب کے باہر کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

حیدر آباد میں جماعۃالدعوۃ کی طرف سے گاڑی کھاتہ سے پریس کلب تک بڑی ریلی نکالی گئی جہاں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرہ سے جماعۃالدعوۃ سندھ کے مسؤل فیصل ندیم، جماعت اسلامی حیدر آباد کے امیر حافظ طاہر مجید، جے یو آئی (س) کے امیر مولانا عبدالواحد سواتی ، خالد سیف و دیگر نے خطاب کیا۔ سندھ میں نواب شاہ، بدین، میر پور خاص اور سکھر میں بھی جماعۃالدعوۃ کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کوئٹہ میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ اس دوران شرکاء سے جماعۃالدعوۃ کوئٹہ کے مسؤل مولانا محمد اشفاق و دیگر نے خطاب کیا۔ پشاور میں جماعۃالدعوۃ کی طرف سے فوارہ چوک صدر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گوجرانوالہ میں نورا کوٹ روڈ گکھڑ سٹی میں تحریک حرمت رسول ؐ کے کنوینر مولانا امیر حمزہ نے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیئے بغیر انڈیا مذموم حرکتوں سے بازنہیں آئے گا۔جماعۃالدعوۃ کی اپیل پر قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گجرات، ہری پور، مانسہرہ،ایبٹ آباد، میر پور، مظفر آباد ، کوٹلی ، ڈیرہ غازی خاں، ڈیرہ اسمعیل خاں اور دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور خطبات جمعہ کے اجتماعات سے پروفیسر ظفر اقبال، مولانا سیف اللہ خالد، قاری یعقوب شیخ، مولانا محمد یوسف طیبی ، حافظ طلحہ سعید، ابوالہاشم ربانی،مولانا غلام قادر سبحانی، مولانا بشیر احمد خاکی،قاری گلزار احمد، علی عمران شاہین و دیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ حکومت پاکستان کو کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے اور سرحدی علاقوں میں جاری اس کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…