جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اگرجمہوریت کمزورہوئی تو ہاتھ بھی کچھ نہیں آئے گا؟ (ن) لیگ کاعمران خان کوشادی کرنے کامشورہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن ) لاہور کے نائب صدرمیاں ذوالفقارحسین راٹھور ،رمضان رضی خان اورملک عارف پرویز نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان نے سیاست کی آڑ میں عداوت پراترآئے۔عمران خان تیسری شادی کریں ،خداراپاکستان کی مزید بربادی سے بازرہیں۔ عمران خان یادرکھیں نفاق اور نفرت کی سیاست ریاست،معیشت اورجمہوریت کیلئے زہرقاتل ہے،اگرجمہوریت کمزورہوئی توان کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آئے گا ۔موصوف میں قوت برداشت اورسیاسی فہم وفراست کافقدان ہے۔عمران خان مسلسل ناکامیوں کی خفت مٹانے کیلئے ذاتیات پراترآئے ہیں،وہ اپنی اوراپنے ساتھیوں کی زبان کولگام دیں۔

اگرہماری زبانیں کھلیں توماضی کے پلے بوائے کے پلے کچھ نہیں رہے گا۔مسلم لیگ (ن) سے زیادہ کوئی احتساب کاحامی نہیں ہوسکتا ۔وہ تاج باغ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔میاں ذوالفقارحسین راٹھور نے مزید کہا کہ عمران خان منتخب قیادت پرانگلی اٹھانے کی بجائے خود کواحتساب کیلئے پیش کریں۔اگرعمران خان کی آف شورکمپنی جائز ہے توپھردوسروں کی ناجائز کس طرح ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپناحساب دیں اور اس کے بعدمنتخب قیادت سے تلاشی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے غیورکارکنان کو بلے بازوں کی اخلاقیات سے عاری بیان بازی اور سیاسی آوارگی پسند نہیں،ہمارے ہوتے ہوئے کوئی اناڑی پاکستان کے روشن مستقبل کوتاریک نہیں کرسکتا ۔اگرعمران خان انتشار کی سیاست سے بازنہ آیا تو ہمارے کارکنان ان کامحاسبہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آمرانہ مزاج نے تحریک انصاف کاتاریک انصاف بنادیا ۔تحریک انصاف کے سنجیدہ کارکنان بھی عمران خان کی یوٹرن سیاست سے بری طرح متنفر ہوگئے ہیں



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…