اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنرڈاکٹرعشرت العباد خان کے اہل خانہ نے گورنرہائوس خالی کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرعشرت العباد کے گورنرکے عہد ےسے سبکدوش ہونے کے بائوجود ان کے اہل خانہ گورنرہائوس میں ہی رہائش پذیررہے جس کی وجہ سے نئے گورنرسعید الزمان صدیقی کے اہلخانہ گورنرہائوس نہ منتقل ہوسکے ۔
اب سابق گورنرسندھ کے اہل خانہ نے جمعرات کی شام گورنرہائوس خالی کردیا۔اس موقع پرسابق گورنرسندھ کی اہلیہ نے گورنرہائوس خالی کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کہاکہ 14سال کاساتھ دینے پرعوام کے شکرگزارہیں اوریہ عرصہ ہمیں ہمیشہ یادرہے گا۔
گورنرہائوس خالی ہوگیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں