لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نہیں شیخ رشید ہیں۔ شیخ رشید کی ہدایت پر بنائے جانے والی تحریک انصاف کی نئی ٹیم بھی ناکام ہوگی۔ شیخ رشید کے کہنے پر عمران خان اپنی ٹیم روز بدلتے ہیں مگر وہ ان کا دفاع کرنے میں ناکام رہتی ہے۔عمران خان کی ضد کی وجہ سے تحریک انصاف میں کئی گروپ بن چکے ہیں۔عمران خان کی سیاست اب ختم ہوجائے گی۔ لندن پلان ایک بار پھر ناکام ہوگا اور وہ اب ناکام سیاستدان کہلائیں گے ، دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، عمران خان نے ترقی کے راستے میں ہر رکاوٹ پیدا کی، شیخ رشید ملک کی ترقی نہیں چاہتے اس لئے وہ عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی۔عمران خان جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کریں ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اپنے منشور پر عمل کررہی ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں اور عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا ہے ،دھرنے دینے والوں کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا ،تحریک انصاف کے جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے تمام اقدامات ناکام ہوئے اور عوام نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا،عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کررہی ہے اس لئے وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔