اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول بھٹو نے کس کی جگہ الیکشن لڑنے کا دھماکے دار اعلان کر دیا؟

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے اسلام آباد میں پارلیمینٹرینز کے اجلاس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ ضمنی انتخاب یا عام انتخاب، جو بھی پہلے ہوا اس میں حصہ لیں گے تاکہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرسکیں۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ اجلاس میں دیگر کئی اہم امور پر غور کیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر حکومت نے 27 دسمبر تک ہمارے چار مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ ہم حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کے بعد ہم سڑکوں پر ہوں گے اور بلاشبہ پاناما گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے آنے والے پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی جانب سے تشکیل کردہ نئے صوبائی انتظام کی حمایت کی جائے تاکہ مستقبل میں سامنے آنے والے چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 30 نومبر سے شروع ہونے والی پارٹی کی یوم تاسیس کی تقریبات ختم ہونے کے بعد وہ خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’حال ہی امیں ایک پارٹی سے ووٹرز کے مایوس ہونے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے لیے گنجائش بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…