جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ اورمتعلقہ افسروں کو فرائض میں کوتاہی برتنے پرمعطل کرنے کاحکم

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(پ ۔ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہمیں نے عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اورہسپتالوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے ۔اس سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دوں گا۔میں اس وقت مطمئن ہوں گا جب عوام ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کریں گے۔عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہے کروں گا۔اللہ کیساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں ۔جو کام نہیں کرے گا ،وہ گھر جائے گا۔معاملات اب اس طرح نہیں چلیں گے، سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی صورتحال میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنی ہدایات پر عملدر آمد نہ کرنے اورفرائض کی انجام دہی پر کوتاہی برتنے پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ اورمتعلقہ افسروں کو فوری طورپر معطل کرنے کاحکم دیا

۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے سابق ایم ایس اورسابق ای ڈی او ہیلتھ کو بھی معطل کر کے ان کے خلا ف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی سیوریج سکیم میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر متعلقہ ایس ای،ایکسین اورایس ڈی او کو بھی معطل کرنے کاحکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانچ ماہ کے دوران ہسپتال کے میرے دوسرے دورے کے باوجود میری ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے ۔وہ آج یہاں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں وزیراعلیٰ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے دورے کے دوران سامنے آنیوالے امور اورمسائل کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کا درد نہ رکھنے والے افسرعہدوں کے لائق نہیں بلکہ سزا کے حقدار ہیں ۔ کسی افسر کی غفلت یا کوتاہی کی سزاکسی غریب کو نہیں دی جاسکتی ۔

بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پرہر شہری کا حق ہے اوریہ حق اسے دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سوئے ہوئے نظام کو جھنجوڑنا ہوگا،مجھے صرف نتائج چاہئیں ۔ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس نتائج دینا ہوں گے۔مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی برتنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرننکانہ اوردیگر افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کمشنرزاورڈی سی اوز کوہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کرکے صورتحال کو بہتر بنانے کا پابند کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سیوریج جیسے مفاد عامہ کے منصوبوں میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر ،چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈی سی او ننکانہ،ای ڈی او ہیلتھ اورایم ایس ڈی ایچ کیو ننکانہ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…