اورنج ٹرین منصوبہ،50کروڑ کا’’تحفہ‘‘دینے کافیصلہ،حیرت انگیزانکشافات

22  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے چینی کنٹریکٹر کو کسٹم ڈیوٹی میں بڑی چھوٹ دینے کا فیصلہ ، سی آر نورینکو کو 50 کروڑ کی ادا شدہ کسٹم ڈیوٹی واپس اداکرنے کی منظوری دے دی گئی، وفاق کو خط لکھا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورینکو نے منصوبے کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی، پلمبنگ، بنیادی انفراسٹرکچر اور الیکٹریکل مکنینکل ورکس کے شروع کرنے سے قبل ابتدائی سامان چائینہ سے منگوایا تھا۔ سی آر نورینکو نے چین سے منگوائے گئے سامان پر 50 کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی دی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کوسی آر نورینکو کو کسٹم ڈیوٹی واپس کرنے کی سمری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بھجوائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ روپے پنجاب حکومت اپنے خزانے سے ادا کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت چینی کنٹریکٹرز کو کسٹم ڈیوٹی کی واپسی یقینی بنانے کے لئے پالیسی بنانے پر غور کررہی ہے جس پر پنجاب حکومت چینی کنٹریکٹرز کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ کے لئے وفاق کو خط لکھے گی۔ چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی اورنج لائن میٹرو ٹرین ومشیر وزیراعلی پنجاب خواجہ احمد حسان کاکہنا ہے کہ چینی کنٹریکٹرز کو کسٹم ڈیوٹی بنیادی معاہدے کے مطابق واپس کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ہر بار کسٹم ڈیوٹی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے جامع حکمت عملی بنارہی ہے اور وفاقی حکومت سے چینی کنٹریکٹرز کو کسٹم ڈیوٹی میں استثنیٰ دینے کے لئے درخواست کرے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…