اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے دن یہ فیصلہ کیا تھا کہ ثبوت عدالت عظمیٰ میں دینگے، وزیراعظم نے ثبوت سامنے رکھے تو الزام لگانے والوں کو چپ لگ گئی ، عمران خان بات کرتے ہیں کہ شرمندگی اور ناکام کی تصویر نظر آتے ہیں،تلاشی مانگنے والوں کی اپنی تلاشی ہوئی تو بھاگ گئے، قطری شہزادے سے پہلے خان کو خود کٹہرے میں آنا پڑے گا پھر مت کہیے گا کہ سر پر چوٹ لگی تھی بھول گیا ۔
منگل کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے دن یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ ثبوت عدالت عظمیٰ میں دینگے وہ اپنے ثبوت میڈیا یا اپوزیشن کے سامنے کیوں رکھتے ، اب وزیراعظم نے ثبوت سامنے رکھے تو الزام لگانے والوں کو چپ لگ گئی ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ عدالت میں اپنا جواب کیوں جمع نہیں کرایا ، تلاشی مانگنے والوں کی اپنی تلاشی ہوئی تو بھاگ گئے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قطری شہزادے سے پہلے خان کو خود کٹہرے میں آنا پڑے گا پھر مت کہیے گا کہ سر پر چوٹ لگی تھی بھول گیا ، عمران خان شادی بات کرتے ہیں کہ شرمندگی اور ناکام کی تصویر نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان شادی کی سنت ضرور پوری کریں لیکن بہتان سے متعلق احادیث پر بھی غور کریں ۔)