پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ملت پارک میں 5افراد کاقتل ،اربوں روپے کے وسائل دیئے اب نتائج بھی دیں ،وزیراعلی پولیس حکام پربرہم

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ۔ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے جرائم کے بعض واقعات خصوصاً ملت پارک میں 5 افراد کے قتل، گارڈن ٹائون میں ٹریفک سگنل پرگاڑی میں دن دیہاڑے ڈکیتی اور لوئر مال میں ڈکیتی کی ناکام کوشش کے کیسوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور اس ضمن میں پولیس حکام نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور جیسے شہر میں جرائم کے ایسے واقعات رونما ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملت پارک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 5 افراد کے قتل اور گارڈن ٹائون میںٹریفک سگنل پر رکی گاڑی میں دن دیہاڑے ڈکیتی جیسے واقعات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیراعلیٰ نے جرائم کے ان واقعات پر

پولیس حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اربوں روپے کے وسائل دیئے گئے ہیں اوراسی طرح تربیت اور جدید آلات سے لیس کیا گیاہے تاکہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دے سکے لیکن ان تمام وسائل اور تربیت کے باوجود ایسے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ حالیہ واقعات کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کہاں تھی؟ علاقے میں گشت کا کیا نظام تھا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے ایسے واقعات کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس کو وسائل دیئے ہیں تو نتائج دینا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس کو موثر انداز میں فعال اورمتحرک کردارادا کرنا ہوگا۔اس طرح معاملات نہیں چلیں گے اور میں ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ان واقعات میں ملوث ملزمان کو 72 گھنٹے میں گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانا آپ کی ذمہ داری ہے اور آپ کو اس ذمہ داری کو بطریق احسن ادا کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں صوبے کے عوام کا خادم ہوں

اور صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا ذمہ دار ہوں اور اس مقصد کیلئے آخری حد تک جائوں گا۔ پولیس صوبہ بھر میں جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائے اور جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں رونما ہونے والے ایسے واقعات کو آئندہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔ امن و امان کے قیام سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی، یہی وجہ ہے کہ محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اربوں روپے صرف کئے گئے ہیں۔ پولیس کو سٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے فعال، متحرک اور موثر انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ زبانی جمع خرچ سے نہیں بلکہ پولیس کی کارکردگی سے اسی وقت مطمئن ہوں گے جب عوام پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کریں گے اوریہ اسی وقت ممکن ہوگا جب پولیس اپنے فرائض مزید محنت اورتندہی سے سرانجام دے گی ورعوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔
٭٭٭٭

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…