جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

’’یہ ہوتے ہیں عوامی لیڈر‘‘ ذوالفقار علی نے بھٹو نے وفات سے قبل اپنی قبر کے کتبے پر کیا تحریر لکھوانے کی وصیت کی تھی ؟ 

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نےایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی جناب ذوالفقار علی بھٹو کا ایک خط موجود ہے جس میں انہوں نے وصیت کرتےہوئے کہا کہ ان کی وفات کے بعد ان کی قبر کے کتبے پر ’’Here lies the servant of people‘‘یعنی یہاں عوام کا خدمت گار دفن ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا مجھے اگر سندھ کا بجٹ دیں اور سندھ کا بجٹ پنجاب کو دیا جائے تو ایک سال بعد آپ خود سندھ کی حالت دیکھ لیں گے ، میں آپ کو سندھ پنجاب سے زیادہ بہتر بنا کے دکھائوں گا ۔
آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا چین کے ساتھ کراچی کا کچرہ صاف کرنے کیلئے معاہدہ ہوگیاہے جو کہ بہت کم ریٹ پر ہواہے اور جلد ہی کراچی کا کچرہ صاف کر دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں چینی زبان یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں سکھائی جارہی ہے اور طالبعلم چینی زبان سیکھ کر نکل رہے ہیں ۔سابق صدر کا کہناتھا کہ جب ہم نے چین سے عطاءآباد لیک کی پانچ سوملین ڈالر کی گرانٹ روڈ لنک ٹھیک کرنے کیلئے تب ہی ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور اس کی دوسری کڑی تھی جب گوادر کو ہم نے ملایا۔ہم نے صرف چین کے ساتھ ہی نہیں بلکہ ترکی ،سری لنکا اور ایران کے ساتھ بھی معاہدے کیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…