جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کو تحفے میں ایساکون سا ہتھیار دیدیا کہ بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اس وقت دشمنوں کے گھیرے میں ہے اور اللہ پاک کی مہربانی یہ ہے کہ پاکستان کو چین دوست جیسا ملک ملا جو ہر مصیت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سرحد کی حفاظت کیلئے انتہائی شاندار قدم اٹھا لیاہے جس پر بھارت بھی انگاروں پر لوٹ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان راجستھان سے جڑی سرحد پر نگرانی کیلئے دور تک نظر رکھنے والے انتہائی موثر کیمرے نصب کر رہاہے

اور یہ کیمرے بھارتی چوکیوں کے سامنے لگائے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ بی ایس ایف نے اس حوالے سے پاکستان رینجرز سے تحفظات کا اظہار بھی کر دیاہے۔پاکستان کی جانب سے سرحد پر 15،15فٹ اونچے پول لگائے گئے ہیں جن پر چین میں تیارکیے جانے والے کیمرے نصب کیے جائیں گے جو کہ انتہائی دو ر تک نگرانی کر سکتے ہیں بلکہ بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں ۔بھارتی میڈیا میں پاکستان کے اس اقدام نے ہلچل مچا دی ہے اور انہوں نے اسے غیر قانونی قرار دینا شروع کر دیاہے ،کہتے ہیں

کہ سرحد کی پانچ سو میٹر کے اندر کچھ بھی نصب کرنا غیر قانونی ہے ۔
واضح رہے کہ خطے میں بھارت کے بغیر نئی صف بندیاں ہورہی ہیں اور اس کا تازہ ترین مظہر آئندہ ماہ ماسکو میں ہونے والا پاکستان، چین اور روس کا مشترکہ اجلاس ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق افغانستان سمیت دیگر معاملات پر تینوں ممالک کا اجلاس ہورہا ہے، جب کہ مخصوص علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں سے پاکستان، روسی اور چین تینوں کو خطرات لاحق ہیں۔ ذرائع نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے

اجلاس میں نیویارک میں افغانستان، بھارت اور امریکا نے پہلے سہ فریقی اجلاس کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پیشرفت (مجوزہ سہ ملکی ماسکو اجلاس) کو اس سے الگ کرکے نہیں دیکھاجاسکتا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…