لاہور (آئی این پی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکر ٹیک پارٹی کی سربراہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف کا احتساب ضرور ہوگا انکوکوئی ’’خط ‘‘نہیں بچاسکتا ‘پانامہ لیکس میں وزیر اعظم اور انکے بچوں کے خلاف ہر روز نیا ثبوت سامنے آ رہا ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ
جب سے پانامہ لیک کا معاملہ سامنے آیا ہے حکمران اور انکے بچے خود ایسی باتیں کر رہے ہیں جو انکے خلاف ثبوتوں کے طور پر کافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کے معاملے میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اس لیے وزیر اعظم نوازشر یف اور انکے بچے کسی بھی صورت احتساب سے بچ نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیک کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں
کہ وزیر اعظم کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں کیونکہ غیر ملکی کاروبار میں کیلئے پیسوں کا جائز ثابت کر نے میں حکمران ناکام ہو چکے ہیں اور ملک میں کر پشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر یگا اور آج نہیں توکل ملک میں کر پشن کر نیوالے انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے ۔