اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کس شخص نے شریف خاندان کوایک دم ’’زیرو‘‘ کردیا تھا سینئر سیاستدان کا حیران کن انکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججز کو احساس ہونا چاہیے کہ بار ثبوت شریف خاندان پر ہے،عدالت موجودہ صورتحال میں یوسف رضا گیلانی کیس والا پیمانہ رکھے، قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، نوازشریف راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے ،پیسے کی ترسیل کا ثبوت دینا تحریک انصاف کی نہیں شریف فیملی کی ذمہ داری ہے ، ذوالفقاربھٹو نے اپنے دور میں شریف خاندان کو ’’زیرو‘‘ کردیا تھا اس کے بعد ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟۔اتوار کو جہانگیربدر(مرحوم ) کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ پر وکالت کر نے کے لئے مجھے رابطہ نہیں کیا ،حامد خان بہت اچھے اور تجربہ کار وکیل ہیں تاہم وقتا فوقتا بوقت ضرورت ان کو مشورہ دوں گا ۔انہوں نے کہاکہ میاں شریف زندہ ہوتے تو دستاویزات ان کے نام بنائی جاتیں، وہ نہیں اس لئے جاوید شفیع کے نام پر بے نامی دستاویزات بنائی گئیں،دستاویزات جعلی لگتی ہیں،ہر نئی دستاویز پچھلی سے تضاد رکھتی ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے والے قطری شہزادے کے خط کی اس وقت تک کوئی اہمیت نہیں جب تک وہ عدالت میں پیش ہو کہ حلفا بیان نہیں دیتا۔قطری شہزادے کو خط پر وضاحت دینا ہوگی اور اگر شہزادے کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا تو10سوالوں پر اس کی ٹانگیں کانپنے لگیں گی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس بہت سادہ ہے اس میں اب کوئی پیچیدگی نہیں ،حکومتی ترجمانوں کے بیان سن کر ہنسی آتی ہے، پانامہ کیس کرپشن سے متعلق کیس ہے اور کرپشن کیسز کے لئے دنیا بھر میں قانون ہے ،ججز کو احساس ہونا چاہیے کہ بار ثبوت شریف خاندان پر ہے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو نااہل کیا گیا بالکل اسی طرح کا پیمانہ عدالت کو موجودہ صورتحال میں بھی استعمال کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ شواہد فراہم کرنے کی ذمہ داری اب تحریک انصاف کی نہیں مسلم لیگ(ن)کی ہے کیونکہ(ن)لیگ اور شریف برادران ملکیت تسلیم کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ احتساب کیلئے تیار ہیں انہیں عدالت میں پیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…