چمن (آن لائن)ملک کی مغربی سرحد سے ہونے والے راکٹ حملے اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے فرنٹیر کور نے تیاری مکمل کر لی ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق فرنٹیر کور بلوچستان نے پڑانگان فائرنگ رینج میں دو روزہ مشقیں کیں جن میں چمن ،لورا لائی ،قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے ریکروٹس نے حصہ لیا ،وار ایکسر سائز میں ایف سی کے 59ویں بیچ کے ریکروٹس نے شرکت کی ۔اس موقع پر راکٹ حملے اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی مشقیں کی گئیں ۔ادھر کمانڈر نارتھ سیکٹر بریگیڈیئر ندیم سہیل نے کہا کہ قیام امن میں ایف سی کا کردار پوشیدہ نہیں ،ایف سی نے سرحدوں کے ساتھ عوام کی حفاظت کی ذمے داری بھی سنبھال لی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کو اب فوج کی طرز پر تربیت د ی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ ایف سی کی چیک پوسٹوں اور قافلوں پر دشمنوں کی جانب سے متعدد بار راکٹ حملے ہو چکے ہیں جبکہ مغربی سرحد کی طرف سے بھی کئی بار راکٹ داغے گئے ہیں ۔