ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاناما لیکس کیس،اہم جج کی ن لیگ کے اہم رہنما سے ملاقات کی خبر،سپریم کورٹ نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیرہانی مسلم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کے درمیان نجی ملاقات کی جھوٹی خبر چلانے کی شدید الفاظ میں مذمت اور تردید کرتے ہوئے دن ٹی وی انتظامیہ، اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لئے 28 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نجی ٹی وی چینل دن نیوز کی جانب سے 18 نومبر کو سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کے درمیان عدالت میں زیر سماعت پانامہ لیکس کیس کے سلسلے میں ملاقات کے حوالے سے نشر کیا جانے والا نیوز پیکج اور فوٹیج مکمل جھوٹ پرمبنی ، بے بنیاد، من گھڑت ، ٹیبل سٹوری اور رپورٹر کی ذہنی احتراع ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ کردار کشی کی مہم پر مبنی، کردار پر کلنک اور میڈیا ٹرائل کے ذریعے کسی کے وقار پر حملے کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور یہ نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر لیا گیا ہے ۔ نوٹ میں کہا گیا کہ ٹی وی چینل نے فاضل جج کو بد نام کرنے کی کوشش کی اور میڈیا پر اس بات کو لانے کی کوشش کی

جو کبھی وقوع پذیر ہی نہیں ہوئی اور یہ مجموعی طور پر عدلیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ۔ چینل نے بریکنگ اور ایکسکلوزیو نیوز کے چکر میں سنسنی خیزی پھیلانے کی کوشش کی ۔ اسی طریقے سے چینل نے اہم قومی مسئلے پر عوام میں شکوک و شبہات پیدا کئے ۔ ترجمان کے مطابق اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ کے دفتر کو نجی ٹی وی دن نیوز کی انتظامیہ ، ڈائریکٹر نیوز ، پروڈیوسر، اینکر پرسن اور رپورٹر سمیت دیگر متعلقہ افراد جن کا اس شرارت کے پیچھے ہاتھ ہے ، کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ متعلقین کو جواب دینے کے لئے 28 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیاہے۔ ۔۔۔(م د)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…