جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

اعتزاز احسن کی پاناما کیس میں تحریک انصاف کی وکالت نہ کرنے کی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عروف قانون دان اعتزاز احسن نے پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی وکالت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے وکالت کی پیشکش قبول نہیں کریں گے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اعتزاز احسن پاناما کیس کو سپریم کورٹ لے جانے کے حق میں نہیں تھے تاہم اب وہ اس کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نہیں بنیں گے اور خود کو صرف قانونی مشورے دینے تک محدود رکھیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کو اس حوالے سے تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا اور جب تحریک انصاف کی جانب سے انہیں وکالت کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تو انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورہ کر کے جواب دینے کا کہا تھا ۔اعتزاز احسن کے مطابق پاناما لیکس اخلاقی نوعیت کا معاملہ ہے

تاہم اسے سیاست کی حد تک رکھا جائے کیونکہ اس سے زیادہ فوائد حاصل ہونگے مگر اس کے باوجود تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، جماعت اسلامی سمیت دیگر حلقوں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں ۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…