بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

اہم سیاسی رہنما نے ایم کیو ایم میں شمولیت کافیصلہ کرلیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)بانی ایم کیو ایم کے سابق قریبی ساتھی سلیم شہزاد نے متحدہ پاکستان میں شمولیت کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان ہی اصل جماعت ہے اور باقی لوگ تو لندن تک محدود ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایم کیوایم کے سابق رہنما اور بانی متحدہ کے دیرینہ ساتھی سلیم شہزاد نے کہاکہ آئندہ ماہ پاکستان آکر ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوجاؤں گا کیوں کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی دراصل جماعت ہے

اور سابقہ ایم کیوایم تو اب صرف لندن تک محدود ہے۔ انہوں نے کہاکہ بانی متحدہ نے پاکستان مخالف بیان دے کر ثابت کردیا کہ وہ ملک دشمن ہیں، ایم کیوایم لندن سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں شخصیت کے گرد گھومتی ہیں لہذا اس وقت اشد ضرورت ہے کہ تمام جماعتیں شخصیت کے سحرسے نکل کر اپنی بنیاد جمہوری اصولوں پر رکھیں، ایم کیوایم پاکستان کی تنظیم نو بھی شخصیت کے بجائے جمہوریت کی بنیاد پر کی جائے گی۔

سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے اور الزام در الزامات کی سیاست جاری ہے لیکن میری اطلاعات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف اور سندھ کے سنجیدہ شہری حلقے ان تمام دھڑوں میں اتحاد کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئرکراچی کے خلاف مقدمے میں مجھے بھی نامزد کیا گیا تھا لیکن اب وسیم اختر کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، میں نے بھی اپنے وکلا کو اس مقدمے کا سامنا کرنے کی ہدایت کردی ہے اور عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے پر کراچی پہنچوں گا، کراچی پہنچ کر ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی ٹیم کا حصہ بنوں گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…