ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

’’عمران خان کی شادی کے چرچے ایک بار پھر ‘‘

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر میں عمران خان نے شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی تیسری شادی کا بھی اشارہ دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیسری شادی کاارادہ رکھتے ہیں۔ شادی میں آئے شرکا سے انہوں نے اپنی تیسری شادی کی کامیابی کی دعا کی اپیل بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی 2شادیاں تو کامیاب نہیں ہوئیں تاہم آپ دعا کریں کہ میری تیسری شادی کامیاب ہو جائے ۔
واضح رہے کہ مانچسٹر میں عمران خان نے ایک شادی میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ ساتھ بھارتی لیجنڈ اداکار انیل کپور بھی موجود تھے ۔ انیل کپور نے عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران میرے آئیڈیل ہیں اور یہ اس وقت سے میرے پسندیدہ ہیں جب یہ کرکٹ کھیلتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جب عمران خان سیاست میں آچکے ہیں تو میں آج یہ کہنا چاہوں گاکہ عمران جیسے ہی وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھےتو میں پاکستان ضرور آئوں گا ۔انیل کپور کا بیان سنتے ہی ہال میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرےلگنے لگے
واضح رہے کہ اس تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت شیخ رشید ، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ شادی کی تقریب سے شرکت کے بعد عمران اپنےبچوں سے ملنے مانچسٹر سے لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔ ان کہا کہنا تھا کہ یہ میرا نجی دورہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…