کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ائرپورٹ پرحملہ جوکہ10 دہشتگردوں نے 8جون 4102کو10نے کیاتھااب ا نکے بارے میں فیصلہ کیاگیاہے کہ کراچی ائرپورٹ پرحملہ کرنے والے دہشتگردوں کاڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائے جبکہ ان دہشتگردوں کی قبرکشائی 22جون کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی جائے گی ۔کراچی ائرپورٹ پرحملہ کرتے وقت مارے جانے والے دہشتگردوں کے
ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ حالیہ تفتیش میں
کراچی ایئرپورٹ کے حملہ آوروں کا تعلق کراچی سے ہونے کے انکشاف کے بعد کیا گیاہے ۔تفتیشی حکام کا کہناہے کہ حملہ آور ماجداور احتشام کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تھا جبکہ حملہ آور ماجد امجد صابر ی قتل کیس کے ملزم اسحاق بوبی کا بہنوئی ہے ۔ڈی این اے ٹیسٹ سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد ملے گی ۔واضح رہے کہ اس وقت اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی اوران حملہ آوروں کاتعلق ازبکستان سے تھاجبکہ ایک بارپھران دہشتگردو ںکاڈی این اے ٹیسٹ کرایاجائے گا۔
”دہشتگردوں کی لاشیں قبروں سے نکالنے کافیصلہ“وجہ سامنے آگئی
18
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں