منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قمرزمان کائرہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر مقرر

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے قمر الزمان کائرہ کو پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا صدرمقرر کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جبکہ ندیم افضل چن سیکرٹر ی جنرل اور مصطفی نوازکھوکھر صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کی زیرصدارت ورکنگ کمیٹی کے بلاول ہاؤس لاہورمیں ہونیوالے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو

کے تر جمان جمیل سومرو نے وسطحی پنجاب کے تینوں عہداروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی جماعت ہی نہیں ایک روایت بھی ہے اور روایت کبھی ختم نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آتے رہتے ہیں مگر پیپلزپارٹی نے ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ہم پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مضبوط اور فعال بنا کر اپنے مخالفین کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیں گے

اور اضلاع میں عہدیداروں کیلئے پارٹی کمیٹی کے نام تجویز کیے ہیں مگر تمام عہدوں پر تقرری پارٹی چےئر مین بلاول بھٹو انٹر ویو کے بعد کر یں گے اور کوشش ہوگی 27دسمبر2016سے پہلے تمام عہدوں پر نامزدگیاں کر دی جائیں اسکے بعد بلاول بھٹو نے احتجاجی تحر یک کے حوالے سے بھی جو پالیسی بنائی ہے اسکے مطابق ہم آگے چلیں گے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…