جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ترک صدرکاخطاب ،پارلیمنٹ کےاجلاس میں کس کابائیکاٹ کاکیا؟عمران خان نے طیب اردگان کوراضی کرنےکےلئے نئی بحث چھیڑدی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پر یوسف رضاگیلانی سے زیادہ سنگین نوعیت کے الزامات ہیں،ہم کسی صورت نوازشریف کو وزیراعظم قبول نہیں کریں گے،سپریم کورٹ میں آج کی سماعت سے بہت مطمئن ہیں،ججز کے ریمارکس ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہیں،قطر کے شہزادے کے خط پر بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی،وزراء کا کام یہ نہیں کہ کرپشن کا دفاع کریں۔

وہ جمعرات کویہاں بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کے بعد پاکستان کی تاریخ بدلے گی،یوسف رضاگیلانی پر توہین عدالت کا کیس تھا،نوازشریف پر زیادہ بڑا الزام ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شریف فیملی کا کیس ہے،وزراء سپریم کورٹ جاکر کس چیز کی وضاحت کر رہے ہیں،وزیرریلوے نے وہاں جا کر اس خاندان کا دفاع کیا،وزراء کا یہ کام نہیں کہ کرپشن کا دفاع کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پارلیمنٹ سے بائیکاٹ نوازشریف کا بائیکاٹ تھا،ترک صدر کا نہیں،نوازشریف کے قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب میں تضاد ہے،ججز خود چاہتے ہیں کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلدی ہو،بڑی جدوجہد کے بعد اس مقام تک پہنچے ہیں،جج نے کہا کہ حکومت کے بیانات میں تضاد ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک منتخب وزیراعلیٰ پر کیسے شیلنگ کی جاسکتی ہے،جمہوریت کیلئے لوگوں کو کیسے مارا جاسکتا ہے،قطر کے شیئرز کے خط پر ابھی بات شروع نہیں ہوئی،خط پر بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بچوں سے ملنے کیلئے لندن جارہے ہیں
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ترک صدرطیب اردگان کااحترام کرتی ہے اورترکی کے عوام پاکستانی عوام کے بھائی ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ ترک صدرکے خطاب کابائیکاٹ کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے بلکہ ہماری جماعت نے تونوازشریف کے پارلیمنٹ میں آنےپربائیکاٹ کیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…