پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان پر حملے کرنے کیلئے بھاری ہتھیاروں کی تنصیب ۔۔۔ پاکستان نے خاموشی توڑ دی ۔۔ کہاں جا پہنچا ؟

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھارت نے ایل او سی کو نشانہ بنانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں بڑے ہتھیارلانچ کئے، 13 سال میں اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال پہلی بار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن وسلامتی کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھارتی ارادے کا یہ واضح اشارہ ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو حقیقی خطرہ لاحق ہے، ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مقصد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور سلامتی کونسل کے چیرمین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزیوں کانوٹس لیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…