پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کامیابی کا راز،عمران خان نے نوجوانوں کو خاص پیغام دیدیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی))پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو عظیم بنانے کیلئے ہمیں سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا ٗوہ نہیں کر ناچاہیے جو آج کل سپریم کورٹ میں نوازشریف کررہے ہیں ٗ بڑے فیصلے کر نے سے ڈرنے والا بڑا آدمی نہیں بن سکتا ٗکرپشن کے کینسر کے خاتمے کے بعد ہی ملکی ادارے مضبوط ہوسکتے ہیں ٗعدلیہ ٗنیب، ایف بی آر اور پولیس جتنے مضبوط ہوں گے ملک اتنا ہی مضبوط ہوگا کنونشن سنٹر میں اسٹوڈنٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے چار خصوصیات بیان کیں جو انسان کو بڑا بناتی ہیں۔وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے پہلی خصوصیت سچ بولنا بتائی۔

عمران خان نے کہاکہ انسان کو سچ بولنا چاہیے اور وہ نہیں کرنا چاہیے جو آج کل سپریم کورٹ میں نواز شریف کررہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے آنحضرت محمدؐ کے پاس آنے والے قریشی شخص کی مثال دی کہ اسے بھی حضور اکرم ؐنے سچ بولنے کی تاکید کی تھی۔عمران خان نے کہاکہ سچے انسان کی دنیا عزت کرتی ہے اور لیڈر وہی ہوتا ہے جو حق اور سچ کی بات کرے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق دوسری خصوصیت جو انسان کو بڑا انسان بننے میں مدد دیتی ہے وہ خوف پہ قابو پانا ہے اور دنیا ایک گیدڑ کی عزت نہیں کرتی۔عمران خان نے کہاکہ نہ کوئی بڑا کھلاڑی بن سکتا ہے، نہ کوئی بزنس مین بڑا بن سکتا ہے جب تک وہ اپنے خوف پر قابو نہ پا لے جو لیڈر بڑے فیصلے کرنے سے ڈرتا ہے وہ بڑا آدمی نہیں بن سکتا۔طلبہ سے مخاطب ہو کر عمران خان نے تیسری اہم خصوصیت میں کا بْت توڑنا بتائی۔عمران خان نے کہا کہ اپنے آپ سے باہر نکل کر اور خود غرضی پر قابو پا کر ہی انسان بڑا بن سکتا ہے ٗ

آج تک کوئی بھی آدمی اپنی ذات کی خدمت کرکے بڑا نہیں بنا۔اس موقع پر انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی مثال بھی دی کہ انہوں نے اپنے لیے نہیں بلکہ ہمارے لیے پاکستان بنایا اور اسی لیے آج دنیا ان کا احترام کرتی ہے۔عمران خان کے مطابق چوتھی عادت لوگوں میں انصاف کرنے کی عادت ہے جو ایک عام آدمی کو بڑا آدمی بناتی ہے۔عمران خان نے طلبا کو یہ تمام باتیں دہرانے کو بھی کہا۔خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دو طریقوں سے پاکستان کو عظیم ملک بنایا جاسکتا ہے ٗپہلا طریقہ ہیومن ڈیولپمنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی قومیں آگے جاتی ہیں جو انسانوں پر پیسہ خرچ کرتی ہیں اس موقع پر انہوں نے پرویز خٹک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کو دی جارہی ہے۔عمران خان کے مطابق پاکستان کو عظیم بنانے کیلئے دوسری اہم چیز ادارے مضبوط کرنا ہے، عدلیہ، نیب، ایف بی آر اور پولیس جتنے مضبوط ہوں گے ملک اتنا ہی مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے کینسر کے خاتمے کے بعد ہی ملکی ادارے مضبوط ہوسکتے ہیں ٗکرپشن کے خاتمے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…