اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

معاملات کھل گئے،اہم سیاسی جماعت نے پرویز مشرف اورڈاکٹرعشرت العباد کو بڑی پیشکش کردی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سمیت سب کے لیے ان کی جماعت کے دورازے کھلے ہیں۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ مئیر کراچی کی رہائی پر ایم کیو ایم کی طرف سے

پورے کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں، وسیم اختر ایم کیو ایم پاکستان کے مئیر ہیں اور باہر آکر دل جوئی سے کام کریں گے اور عوام کو فرق واضح نظرآئے گا، جو ہمارا کام نہیں وہ بھی کریں گے۔ ہم اختیارات کے بغیر کچرے کے سمندر میں اترنے کو تیار ہیں تاہم اگر اختیارات نہ ملے تو احتجاج کریں گے۔خواجہ اظہار نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم صرف ایک ہی شرط پر حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں اگر سندھ کی وزارت اعلیٰ مل جائے جب کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سمیت سب کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی تبدیلی کی افواہیں پھیل رہی ہیں تاہم اگر قیادت تبدیل ہوئی تو اندر سے ہی اس جگہ کو پر کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…