اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں جوخط قطرکے شہزادے کی طرف سے پیش کیاگیاتویہ خط دینے سے قبل یہ خط قطرکے سفیرنے شریف برداران کے حوالے کرنے سے پہلے شرط رکھی کہ قطرکے شہزادے شیخ حمادبن جاسم بن حماد بن عبداللہ بن جاسم بن محمدالطحانی سپریم کورٹ کے بلانے پرعدالت میں پیش نہیں ہونگے ۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اس بات کاانکشاف معروف تجزیہ نگارعارف حمید بھٹی نے کیا کہ قطرکے شہزادے کاخط شریف برداران کے حوالے کرتے ہوئے قطری سفیرنے شرط بتائی کہ عدالت کے بلانے پربھی قطر کے شہزادے شیخ حمادبن جاسم بن حماد بن عبداللہ بن جاسم بن محمدالطحانی
پیش نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ حسن نوازپہلے اللہ کافضل وکرم کہتے تھے اوراب لگتاہے کہ قطرکافضل زیادہ ہوگیاہے اس لئے کہ قطرسے کئی ایل پی جی جیسے معاہدے بھی طے پائے جارہے ہیں اوراب نوازشریف کے صاحبزادے کوقطرکافضل زیادہ بھاری لگتاہے۔
3 by thezed-lad