اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں حمد بن جاسم کا خط پیش کرنا چوری اور اعتراف جرم ہے ٗ جب تک حمد بن جاسم اس خط کی تصدیق نہیں کرتے ٗیہ صرف ردی کا ٹکڑا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے دو خطاب کئے جس میں پوری تفصیل بیان کی اور آج سے پہلے حمد بن جاسم کا کہیں ذکر تک نہیں آیا ہے، حمد بن جاسم سے منت سماجت کر کے خط لیا گیا ہو گا اور اب انہیں پاکستان آنا چاہئے اور سپریم کورٹ میں جرح ہونی چاہئے ٗمیں وکلاء کو بتاؤں کہ حمد بن جاسم سے کیا سوالات کرنے ہیں؟انہوں نے کہا کہ حمد بن جاسم جب تک خط کی تصدیق نہیں کرتا، خط ردی کا ٹکڑا ہے اور یہ نواز شریف کے بیان کے متضاد ہے ٗکہا تو یہ جاتا ہے کہ موٹروے سے جو کمیشن لیا گیا اس سے فلیٹس خریدے گئے۔