جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن )اورتحریک انصاف کے ہاتھ کیاآیا؟،ضلعی انتخابات کا حیرت انگیز نتیجہ برآمد

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی) غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں خواتین کی گیارہ ، کسان کی تین ،دو اقلیتی امیدوار اورٹیکنو کریٹ کی ایک سیٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ جبکہ تحریک انصاف تین اور آزاد امیدوار چار نشستیں جیت گئے۔ کسان کی تین نشستوں پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تین امیدوارصوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے پی اے محمد صدیق بلوچ، سلیم سہو اور اویس جٹ کامیاب ہو گئے جبکہ یوتھ کی ایک سیٹ آزاد امیدوار علی رضا مردانہ نے جیت لی مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ جبکہ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے داماد عبدالغفار چوہدری کامیاب ہو گئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے محمد طفیل جٹ کے اشرف دیول ہار گئے ۔ جبکہ خواتین کی پندرہ نشستوں میں سے

گیارہ مسلم لیگ ن ، دو تحریک انصاف اور دو آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ۔ مسلم لیگ ن کی آفتاب بیگم ،اسماء مقصود ، سعدیہ منظور ،شبانہ کوثر ، شمیم اختر ، شہناز بی بی ، طاہر جبین ، عالیہ شہزادی،نسرین ، کنیز فاطمہ، مسرت فرید جبکہ تحریک انصاف کی ساجدہ بتول، شہناز کوثر ، آزاد امیدوار اکرم بی بی ،روبینہ حمید ۔ جبکہ چار اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے آصف گل ، ڈاکٹر عرفان بھٹی ، تحریک انصاف کے نیامت مسیح اور آزاد امیدوار مقصود عالم منتخب ہو گئے۔ ضلع کونسل حافظ آباد کی 16مخصوص نشستوں کے انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے 9امیدواروں ، پی ٹی آئی کے پانچ امیدواروں جبکہ ن لیگ کے حمایت یافتہ دو آزاد امیداور وں نے کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد ضلع کونسل حافظ آباد میں (ن) لیگ نے بھاری اکثریت حاصل کرلی۔
کامرہ کینٹ(این این آئی)ضلع کونسل کی مخصوص 19نشستوں کے انتخابات میں کانٹے دارمقابلہ مسلم لیگ (ن) نے 11نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل اٹک کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ق) اور میجر گروپ کے درمیان اتحاد کیا اور مخصوص نشستوں پر انتخابات ہو ئے مسلم لیگ (ن)نے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر میدان مار لیا مسلم لیگ (ن) ٹیکنوکریٹ کے امیدوار ملک سجاد حسین نے 37ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے اُن کے مد مقابل مسلم لیگ (ق) کے امیدوار محمداسلم نے 34ووٹ،مسلم لیگ (ن) کے کسان سیٹ کے امیدوار ملک انصار نے 20ووٹ ،ملک آصف علی نے 19ووٹ،مسلم لیگ (ق) کے امیدار انصرمحمود نے 12ووٹ،مسلم لیگ (ق)امیدوار ملک حمید اکبر نے19ووٹ ، مسلم لیگ (ق) کے امیدوار نصر ت محمو د نے ایک ، خواتین کی نشستوں میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوارامتیاز بی بی نے 4ووٹ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی امیدوار ایمان طاہر نے 5ووٹ، پی ٹی آئی کی امیدوار نے 3ووٹ، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار صوفیہ گلنار نے 5ووٹ، مسلم لیگ (ق) کی امیدوار قانون بی بی نے 0ووٹ، پی ٹی آئی کی امیدوار رفعت شاہین نے6ووٹ ،مسلم لیگ (ق) کے امیدوار ریشم جان نے 5ووٹ،مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شاہین بی بی نے 4ووٹ،مسلم لیگ (ق) کی امیدوار جنید ناز نے5ووٹ، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار صوفیہ بیگم نے 4ووٹ، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار عاصمہ بی بی نے 4ووٹ،مسلم لیگ (ن) کی امیدوار فرحت نثار ملک نے 4ووٹ، فریدہ بی بی نے 5ووٹ،مسلم لیگ (ق) کی امیدوار فوزیہ بی بی نے 4ووٹ ، منور سلطانہ نے 0ووٹ، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نذیراں بی بی نے4ووٹ ، مسلم لیگ (ق) کی امیدوار نصرت سلطان نے 0ووٹ،مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نورجہاں نے 5ووٹ، مسلم لیگ (ق) کی امیدوار نور جہاں اکرم نے 5ووٹ حاصل کیے اس طرح ضلع کونسل کی مخصوص خواتین کی نشستوں میں8، مسلم لیگ (ق) کی 6امیدوار کامیاب ہوئیں۔

لاہور( آئی این پی)بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کرتے ہوئے 25 میں سے 23نشستیں جیت لیں ‘ایک نشست پر ٹائی کے ذریعے فیصلہ آج (بدھ ) کو ہو گا جبکہ ایک نشست تحریک انصاف نے جیت لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور میں خواتین کی 25 مخصوص نشستوں میں سے 24 مسلم لیگ ن نے جیت لیں جبکہ ایک نشست پر میچ ٹائی ہوگیا۔ ٹائی ہونے والی نشست پر 3 امیدواروں نے 8 ، 8 ووٹ حاصل کیے جس کے بعد اس نشست کا نتیجہ روک لیا گیا اور جیتنے والے امیدوار کا اعلان آج (بدھ) کیا جائے گا دوسری جانب اقلیتوں کی 10 نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…