راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے سینئر جج چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہےکہ جیب سے پرچی نکال کر من پسند لوگوں کو تعینات نہیں کرتا ، جن ججوں کے نام بھیجے ان کو جانتا تک نہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے 150سال مکمل ہونے پر راولپنڈی بینج تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کس کی تعیناتی کیلئے جیب سے پرچی نہیں نکالتا اور نہ من پسند ججوں کو تعینات کرتا ہوں ، جن ججوں کے نام بھیجے ہیں ، میں نہ تو آج تک ان سے ملوں ہوں اور نہ ہی انہیں جانتا ہوں ۔ ضلعی عدلیہ بہت مشکل حالات میں کام کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے ، بار کے بغیر 150سال مکمل نہیں ہوتے۔ پولیس ،عدلیہ اور دیگر اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ہائیکورٹ اسٹاف کے لائونس کا مسئلہ حل ہو چکا ہے ۔ ہم ادارے کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے