لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقر یشی نے مشاہدا للہ خان کو (ن) لیگی حکومت کا ’’نادان دوست ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ ہی (ن) لیگ کی حکومت اورنوازشر یف کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں ‘ پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس کے بائیکاٹ کا تر ک صد ر سے کوئی تعلق نہیں ‘ہم نوازشر یف کے متنازعہ ہونے اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے قافلے پر حملے کی وجہ سے ہم پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں نہیں جا رہے۔
اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عمران خان کی حب الوطنی پر کوئی دشمن بھی شک نہیں کر سکتا مشاہداللہ خان کا یہ کہنا کہ تحر یک انصاف غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انتہائی شر مناک ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ ہم پاکستان اور ترقی کے تعلقات کی مضبوط چاہتے لیکن جس نوازشر یف کا پانامہ لیکس میں نام آیا ہے اسکی موجودگی میں ہم پار لیمنٹ میں نہیں جانا چاہتے اور
(ن) لیگ کی حکومت نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے قافلے اور تحر یک انصاف کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی خیبر پختونحواہ پر شیل کی بارش کی اسکے وجہ سے ہمارے اراکین اسمبلی بھی بہت غصے میں ہے اور ہم یہ نہیں چاہتے کہ اسمبلی میں کوئی ترک صدر کی آمد پر کسی قسم کا ماحول خراب ہو اس لیے بھی ہم مشتر کہ اجلاس نہیں جائیں گے۔