لاہور (آئی این پی)مشیر وزیر اعظم بیر سٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ میں بطور قانون دن کہہ سکتا ہوں پانامہ کا نتیجہ یہی نکلے گا ’’کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی آدھ مرا ہو ا‘‘‘عمران خان نے پہلے حکومت کے دوسال دھر نوں میں ضائع کر دےئے اور پانامہ لیکس سے کچھ نہیں نکلے گا تو حکومت کا مزید سال ضائع کر دیا ہوگا ‘عمران خان اور انکے اپنے لوگوں کی آف شور کمپنیاں ہیں اور جہا نگیر خان تر ین کے معاملے بھی اس حوالے سے سنگین ہیں ۔ اتوار کے روز اپنے انٹر ویو میں مشیر وزیر اعظم بیر سٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ آف شور کمپنیوں سے وزیر اعظم نوازشر یف کا کوئی تعلق ہے اور اس حوالے سے عدالت میں اپنا جواب بھی جمع کرواچکے ہیں اور عدالت نے جو مزید معلومات مانگی ہے وہ بھی عدالت کو دی جارہی ہے ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ پانامہ لیکس کیس سے وزیر اعظم متاثر ہوں گے یا نہیں او ر اس کیس کا نتیجہ کیا نکلے گا ؟تواس سوال کے جواب میں مشیر وزیر اعظم بیر سٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ میں بطور قانون دن کہہ سکتا ہوں پانامہ کا نتیجہ یہی نکلے گا ’’کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی آدھ مرا ہو‘‘۔