جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک میں خانہ جنگی ، نو ازحکومت کے خاتمے کا سال ،جنرل راحیل شریف کی توسیع ،خطرناک پیش گوئیاں،بابا وانگا کا ریکارڈ بھی توڑ دیاگیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی ) شیخ رشید نے عجیب و غریب پیش گوئیاں کردیں،بابا وانگا کی پیش گوئیوں کا ریکارڈ بھی توڑتے ہوئے  سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرسپریم کو رٹ سے بھی انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی، سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ، 2016ء نو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ،میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ، اگر صرف نوازشریف کی جگہ متبادل وزیر اعظم آ جائے اور سارا نظام یونہی چلتا رہے تو پھر عمران خان کو اورمجھے کوئی فائدہ نہیں ،

کیونکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی حکومت جائے ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرسپریم کو رٹ سے بھی انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی او رجمہوریت ایک تماشا بن جائے گی ،لیکن ہم پھر بھی کسی صورت پانامہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سپریم کورٹ کی خواہش ہے کہ ملک کو تشدد اور انتشار سے بچایا جائے اس لیے مجھے سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ، 2016ء نو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ۔

(ن) لیگ میں وزیر اعظم کے استعفیٰ کی تجویز زیر غور ہے ،صرف نو از شریف ہی نہیں بلکہ ان کی جماعت کے دوسرے لو گوں کا بھی ٹرائل ہو نا چاہیے ۔ڈان لیکس پانامہ لیکس سے بھی بڑا ایشو ہے ، یہ حکومت کے گلے پڑ چکا ہے اگر اس کو حکومت نے منطقی انجام تک نہ پہنچایا تو صورتحال مزید پریشان کن ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ،2نومبر سے پہلے اسلام آباد میں حالات جتنے خراب ہو گئے تھے فوج مداخلت کر سکتی تھی

لیکن فوج نے مداخلت نہ کرکے صرف اچھا ہی نہیں بلکہ بہت اچھا کیا کیونکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی ۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ اگر وزیر اعظم کے استعفیٰ کی طرف بات چلی گئی تو پھر نو ا زشریف نئے انتخابات کروانے کا اعلان بھی کر سکتے ہیں اگر صرف نوازشریف جائے اور ان کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم نامزدکر دیا جائے اور سارا نظام یونہی چلتا رہے تو پھر پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی حکومت جائے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول اگر باپ کی طرز کی سیاست چھوڑ کر اپنی سیاست کرتا تومزید اچھی بات تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…