بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی کے تاریخی موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی کے تاریخی موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکبادیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن پاک چین دوستی کے حوالے سے ایک عظیم دن ہے ۔گوادر بندرگاہ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی سے پاکستان اورچین کی تاریخی دوستی کے عظیم سفرکا ایک اورسنگ میل عبور کیاگیاہے اورآجگیم چینجرپاک چین اقتصادی راہداری کا خواب حقیقت بن گیاہے اور آج ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے جس کا خواب 20کروڑ پاکستانی عوام نے دیکھا تھا۔وزیراعلیٰ نے چین کے صدرشی جن پنگ ،وزیراعظم لی کی چیانگ،کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت اور چینی عوام کو بھی تاریخی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گوادر بندرگاہ سے تجارتی بحری جہازوں کی روانگی پاک چین دوستی کی ایک اورزندہ و تابندہ مثال ہے اور پاکستانی قوم اس ضمن میں چین کے بے پایاں تعاون کی شکرگزار ہے۔

پاکستان کے 20کروڑ عوام چین کے صدر کی جانب سے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پاکستان بھر میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور چین کا یہ تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج پاک چین معاشی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے منصوبوں سے پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی استفادہ کریںگے اورخطے میں معاشی و تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چین انمٹ رشتوںمیں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے بلند،سمندر سے گہری اورفولاد سے زیادہ مضبوط ہے اور آج گوادربندرگاہ سے تجارتی قافلوں کی روانگی سے اس بات پر ایک بار پھرمہرتصدیق ثبت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے تاریخ ساز اقتصادی پیکیج دیا ہے ،جس پر پوری پاکستانی قوم چینی قیادت اورعوام کی ممنون ہے ۔ہماری آئندہ نسلیں بھی چین کی اس فراخدلی ،مشکل وقت میں ہاتھ تھامنے اوراربو ں ڈالر کی سرمایہ کاری کو کبھی فراموش نہیں کرپائیں گی۔چین پاکستان کا ایک ایسا مخلص اور بااعتماد دوست ہے جومصیبت کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔جنگ ہویا امن،سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ،چین نے ہمیشہ پاکستان کا سچے اورمخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔ چین دل سے پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین نے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دیا ہے

اور46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے منصوبوں پر عملدر آمد سے تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے عظیم خواب کو تعبیر ملی ہے۔سی پیک کے عظیم اورتاریخی منصوبے سے ہمارے دوست بے پناہ خوش ہیںجبکہ دشمن کو ترقی و خوشحالی کے اس عظیم پیکیج پربہت تکلیف ہے لیکن پاکستانی قوم اتحاد اوراتفاق کی قوت سے سی پیک کیخلاف دشمن کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوںنے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے سفر کی یہ عظیم شروعات ہے اور ترقی اور خوشحالی کے طویل سفر کا یہ نقطہ آغاز ہے۔ سی پیک پرانتہائی تیزی سے عملدرآمد سے ملک میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دورکی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔ سی پیک سے پاکستان سمیت پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی۔یہ منصوبہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے میں کلیدی کردار اداکرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…