جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

خیبرپختونخواحکومت چھاگئی، تنقید کرنیوالوں کو ”ورلڈ بینک“ کا تگڑا جواب،کتنی کامیابی حاصل کی؟زبردست انکشافات

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ترقی کی شرح کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے۔ صوبے میں تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی کارکردگی دیگر صوبوں سے نمایاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے پی ٹی آئی کی سربراہی میں چلنے والی خیبرپختونخوا حکومت کو ترقی کی شرح کے اعتبار سے سب سے بہتر قراردیا ہی۔

ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ “پاکستان میں ترقی کی صورتحال” میں کہا ہے کہ پاکستان کے صوبوں کو انسانی ترقی کے حوالے سے گزشتہ دہائی میں مختلف صورت حال کا سامنا رہا ہے۔ تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بہت سے معاملات میں ترقی کی شرح میں سب سے آگے ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی پرائمری انرولمنٹ کی شرح میں 2010 سے 2015 کے درمیان 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دوسرے صوبوں میں ترقی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی شرح 2005 میں 40 فیصد تھی جو کہ 2013 میں 53 فیصد جبکہ 2015 میں 58 فیصد تک پہنچ گئی ہے یہ شرح تمام صوبوں میں سب سے زیادہ ہے

اس ذمن میں سندھ کی صورت حال کافی خستہ نظرآرہی ہے۔ سندھ میں بچوں میں حفاظتی ٹیکوں کی شرح 2005 میں 46 فیصد تھی جو کہ 2015 میں کم ہو کر 45 فیصد ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی پرائمری انرولمنٹ کی شرح جو کہ 2010 میں 82 فیصد تھی وہ 2015 میں کم ہو کر79 فیصد رہ گئی ہے سندھ میں شعبدہ بازی بھی عروج پررہی

جبکہ شہری اور دہی علاقوں میں فرق بھی نمایاں رہا۔ جبکہ خواتین کے تعلیم اور دیگر شعباجات میں شمولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا خواتین کی مختلف شعباجات میں شمولیت کے باعث انکی شرح 2005 میں 19.3 فیصد تھی جو کہ 2014 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہو گئی۔ مردوں کے مقا بلے عورتوں کی شرح خواندگی میں بھی بہتری دکھائی دی۔ 2015 تک 10 مردوں کے مقابلے میں 7 خواتیں پڑھی لکھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر بڑھتی آبادی کے مطابق سہولیات فراہمی میں اضافہ کرنا ہے تو سہولیات کی فراہمی کے لائحہ عمل کو دورس جائزے کی ضرورت ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…