اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سے رشوت کیسے ختم ہوسکتی ہے ؟،ملک ریاض نے آسان حل بتادیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹائون کے چیرمین ملک ریاض حسین نے کہاکہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کےلئے ایک ہزار،پانچ ہزارکے نوٹ ختم کردیں کیونکہ بڑے نوٹوں سے کرپشن کرنے میں آسانی ہوتی ہے جبکہ چھوٹےنوٹوں کی وجہ سے ر شوت لینے اوردینے میں مشکل ہوتی ہے ۔ملک ریاض حسین نے ان خیالات کااظہارایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ملک ریاض نے کہاکہ اب امریکہ کے حالات خراب ہیں اورامریکی دوسر ےملکوں کی طرف بھاگ رہے ہیں ۔

حکومت کوچاہیے کہ وہ بھی امریکیوں کےلئے ایسااعلان کرے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ لے کرآئیں ۔ملک ریاض نے کہاکہ پاکستان کی بیوروکریسی ہی پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔سب کہتے ہیں کہ ہم سچ بولتے ہیں اورہم کرپٹ نہیں ہیں لیکن اگرایساہوتاتوپاکستان یورپ اوربرطانیہ سے بھی آگے ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس ایمنٹسی سکیم جاری کی جائے تواربوں ڈالرکاسرمایہ پاکستان میں آسکتاہے ۔ ملک ریاض نے کہاکہ پاکستان میں رشوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کئی باررشوت دینے کااعتراف کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رشوت لینااوردیناکوئی جرم نہیں ہے ۔اگرحکمران سسٹم ٹھیک کریں توپھرمجھ سے پوچھاجائے کہ میں رشوت کیوں دیتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایساکوئی فورم نہیں بنے گااورنہ ہی میں اس فورم میں جائو ںگا۔انہوں نے کہاکہ تمام بزنس مین رشوت دیتے ہیں وہ بھی مجھے کہتے ہیں ہم رشوت نہیں دیتے ۔ملک ریاض نے کہاکہ ایساکہنے والے لوگ جھوٹے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب تک رشوت کسی بھی صوبے میں نہ دی جائے فائل رک جاتی ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…