پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری،دنیابھرمیں ایم کیو ایم کا جشن شروع

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے اور ضبط شدہ جائیداد اور رقم کی واپسی بھی شروع کی جا رہی ہے۔بی بی سی کے مطابق برطانوی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سمیت دیگر افراد کے خلاف تحقیقات ختم کر دی گئی ہیں اور ضبط شدہ رقم کی واپسی کا عمل شروع کیا جائیگا۔ایم کیو ایم لندن کے وکیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ

برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مشورے پر یہ مقدمہ بند کیا جا رہا ہے اور آئندہ اس مقدمے میں کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔خط کے متن کے مطابق ضبط شدہ رقم اور پراپرٹیز کی کی واپسی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سمیت چھ افراد کے خلاف تحقیقات ختم کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ 2012 میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے لندن سیکٹرٹریٹ اور قائد الطاف حسین کے مکان پر چھاپا مارا تھاان کے مکان سے پانچ لاکھ پاؤنڈ کی رقم برآمد ہوئی تھی۔ جس کے بعد الطاف حسین سمیت دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔لندن پولیس کا کہناتھا کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ پانچ لاکھ پاؤنڈ کی رقم جرائم کے ذریعے حاصل کی گئی تھی اور

یا اس رقم کو غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ٗ 28 افراد کو انٹرویو کیا گیا تھا۔ اور اس دوران تحقیقات کے لیے ساؤتھ اور نارتھ لندن کی نو پراپرٹیز کی تلاشی لی گئی تھی، ایم کیوایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ میٹر پولیٹن پولیس کا بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ختم کرنے کا خط مل گیا ہے۔لندن سے جاری بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ میٹروپولیٹن پولیس نے خط میں باضابطہ طورپر آگاہ کیا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن سروس کے فیصلے کی روشنی میں بانی متحدہ اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات میں اب مزید کوئی ایکشن نہیں لیا جائیگا ٗیہ فیصلہ ایم کیوایم کے اصولی موقف بلکہ تمام حق پرست عوام کی فتح ہے۔ندیم نصرت نے الزامات ختم ہونے پرکارکنوں اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…