پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’انتظار کی گھڑیاں ختم ‘‘ پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) وفاقی حکومت نے بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ اپنا پرانا حساب چکتا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش پر پاکستانی اداروں کے اثاثوں اور واجبات کا حتمی تخمینہ مرتب کرنے کے لیے تمام کمرشل بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں سے کلیمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش پر15ارب 25کروڑ کے واجبات ہیں جن میں سے بھارت کے زیرقبضہ اثاثوں کی مجموعی مالیت جون 2016تک 6ارب روپے جبکہ بنگلہ دیش کے ذمے 9 ارب 21کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہان کو جاری کردہ ایف ڈی سرکلر نمبر 1/2016/7528 کے تحت بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زمین، عمارت، فرنیچر اور فکسچر، آفس ایکوپمنٹ، گاڑیوں سمیت دیگر اثاثوں کے علاوہ حکومتی سیکیورٹیز، پیپرز، قرضوں اور ایڈوانسز کے علاوہ سرمایہ کاری یا کسی دیگر شکل میں بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومت یا مرکزی بینکوں پر عائد واجبات کی مکمل تفصیل 24 نومبر 2016 تک مرکزی بینک کو ارسال کردی جائے۔بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر بھارت کے ذمہ اثاثوں یا واجبات کو کسی بینک نے ماضی میں معاف یا رائٹ ا آف کیا ہو تو اس کی بھی تفصیل فراہم کی جائے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت قیام پاکستان کے وقت سے ہی پاکستان کے حصے میں آنے والے اثاثوں پر قبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے جن کی مجموعی مالیت جون 2016تک 6ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے ان اثاثوں میں تقسیم کے وقت پاکستان کے حصے میں آنے والے سونے کے ذخائر، اسٹرلنگ سیکیورٹیز، انڈین سیکیورٹیز اور روپے کے سکے اور اولین دنوں میں پاکستان کے حصے میں آنیوالی انڈین کرنسی نوٹ شامل ہیں۔۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…