ترقیاتی منصوبوں کامحور عام آدمی کی ترقی و خوشحالی ہے،منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں،وزیراعلی پنجاب

11  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری ترقیاتی پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہری ودیہی علاقوں میں اربوں روپے کی لاگت سے عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کامحور عام آدمی کی ترقی و خوشحالی ہے ۔ترقیاتی پروگرامز کے ثمرات عام آدمی تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی اپنائی ہے ۔قومی وسائل کے درست استعمال اورمنصوبوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے تھرڈ پارٹی کا نظام انتہائی سود مند ہے ۔صوبائی وزیر رانا مشہود احمد ،ایم این اے حمزہ شہباز،ایم این اے مہر اشتیاق احمد ،چیف سیکرٹری،اراکین پنجاب اسمبلی ،چوہدری شہبازشریف، باؤ اختر،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…