بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ذاتی تعلق ختم،دوستی ٹوٹ گئی،پرویزخٹک کا چوہدری نثارکیخلاف بڑے اقدام کا اعلان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے چوہدری نثارکیساتھ دوستی کاناطہ توڑتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ اورپنجاب حکومت کیخلاف ایف آئی آرکے اندراج کے بجائے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ جمہوریت کے نام پر وفاقی حکومت ڈکٹیٹرشپ کامظاہرہ کررہی ہے ،ملک سعدپولیس لائن پشاورمیں فرسٹ رسپانڈرفورس کاافتتاح کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاکہ کسی کیخلاف ایف آئی آرکے اندراج سے کچھ نہیں ہوتا اس لئے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیاجائے کہ کس قانون کے تحت پنجاب اور وفاقی حکومت نے ہمیں صوابی سے آگے جانے پر روکا تھا ہمارے خلاف کس قانون کے تحت شیلنگ کی گئی تحریک انصاف کے پرامن مظاہروں کو ربڑکی گولیوں سے کیوں نشانہ بنایاگیا اورامیدہے عدالت عظمیٰ اس حوالے سے اپناتاریخی فیصلہ کریگی ۔وفاق میں قائم ہونیوالی جمہوریت کے نام پر حکومت ڈکٹیٹرشپ کی طرف بڑھ رہی ہے جس کاہمیں ہرحال میں راستہ روکناہوگا صوبے کے مفاد کے لئے

ہرجگہ پر اورہرفورم پرآوازاٹھائینگے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پانامہ لیکس کیخلاف عدالت کی کارروائی تحریک انصاف کی اس جدوجہد کے ثمرات ہیں جو گزشتہ چھ مہینوں سے جاری ہے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارکے ساتھ میراذاتی تعلق تھالیکن جس سرمیں غرور ہو جوشخص اپنی صلاحیتوں کو چوری کے چھپانے میں صرف کرے جوغلط کام کرے اس سے کیسے دوستی کی جاسکتی ہے۔چوہدری نثارجہاں کھڑے ہیں وہ غلط جگہ ہے اورغلط لوگوں کادفاع کررہاہے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواپولیس

کو مکمل طور پر غیرسیاسی کیاگیاہے اوریہی وجہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ہو یا دہشتگردی کے خلاف جنگ خیبرپختونخواپولیس دیگرصوبوں کیلئے قابل تقلیدہے پولیس اپ گریڈیشن کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب اور سندھ کے بجائے اپنے حالات کے مطابق فیصلے کرنے ہیں پولیس کے حوالے سے جوبھی فیصلہ ہوگا وہ صوبے کے مالی حالات کو دیکھتے ہوئے کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ نئے فورس فرسٹ رسپانڈرکاآغازکرکے بتادیاہے کہ اس وقت خیبرپختونخوامیں پولیس کے ہرشعبے پر کام ہورہاہے اور اسے مزید فعال بنانے کیلئے انہیں ہرقسم کی خودمختاری دی گئی ہے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…