منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیاست میں انٹری؟عشرت العباد نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سبکدوش گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ گورنر کو تبدیل کرناوفاق کا استحقاق ہے ۔14برس بطورگورنرسندھ صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے۔ ابھی فی الحال آرام کروں گا ۔آئندہ سیاست کرنے کا ابھی سوچا نہیں ہے۔ جب اس بارے کوئی فیصلہ کیا تو میڈیا کو آگاہ کردوں گا ۔وہ جمعرات کو گورنر ہاس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مجھے کسی الزامات کی بنا پر ہٹایا گیا ہے ۔میرے متعلق جو باتیں منسوب کی جارہی ہیں وہ درست نہیں ہیں ۔وفاقی حکومت نے مجھے عہدے سے ہٹایا ہے جو وفاق کو استحقاق ہے۔اس فیصلے کو قبول کرتا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ 14برس سندھ کو گورنررہا ۔عوامی مسائل بلاتقریق خدمت حل کیے۔انھوں نے کہا کہ ابھی آرام کروں گا اور ایک کتاب وہ جو میں کہہ نہ سکا لکھوں گا ۔اس کتاب میں بطور گورنر اپنی 14برس کے واقعات اور یاداشتوں کو قلمبند کروں گا ۔انھوں نے کہا کہ سیاست کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے جب سوچوں گا تو بتادوں گا ۔اس سے سوال کیا گیا کہ آپ پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی تواس پر گورنر سندھ نے سب ٹھیک ہے میرے بارے میں فکر نہ کریں ۔انھوں نے کہا کہ نئے گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی صوبے کی بہتر خدمت کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…