اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے گورنرڈاکٹرعشرت العباد کوکیوں گورنرشپ سے فارغ کیاگیاہے اس کے بارے میں معروف صحافی کامران خان نے اپنے پروگرا م میں اہم انکشاف کیاہے ۔معروف صحافی کامران خان نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیاکہ 14سال گورنر سندھ کے عہدے پر رہنے والے عشرت العباد کی دہری شہریت کا معاملہ ان کی رخصتی کی وجہ بنی۔
انہوں نے کہاکہ عشرت العباد چند ہفتے پہلے تک نہایت مستحکم گورنر تھے لیکن پھر پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے ان پر دہری شہریت کا الزام لگا دیا۔ جواباً عشرت العباد بھی غصے میں آئے اور خوب گرجے برسے۔ بس، یہی معاملہ ان کی رخصتی کی وجہ بنا۔واضح رہے کہ 2002میں عہدہ سنبھالنے والے عشرت العباد کی توثیق تین صدور نے کی۔ انہوں نے بطور گورنر سندھ چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا۔کامران خان کے ساتھ کے مطابق عشرت العباد ایم کیو ایم کے بانی کے انتہائی قریب رہے اور متحدہ اور مقتدر قوتوں کے درمیانپل کا کردار بھی نبھاتے رہے ہیں اورکئی حکومتوں کوبڑے بڑے بحرانوں سے بھی نکالا۔